Read more
Coconut oil has the distinction of being the ideal ally for your skin, hair and smile. It is a precious gift of nature for anti-ageing, removing dark circles, softening the skin, making hair shiny, soft, strong, pleasing and whitening teeth, improving memory. The most prominent uses of coconut oil are as follows.
ناریل کے تیل کو آپ کی جلد ، بال اور مسکراہٹ کا مثالی حلیف ہونے کے سبب امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بڑھاپے کو دور کرنے والا، سیاہ حلقوں کو ختم کرنے والا، جلد کو نرمی بخشنے والا‘ بالوں کو بارونق‘ ملائم‘ مضبوط‘ خوشنما بنانے اور دانتوں کو سفیدی عطا کرنے والا‘ یادداشت کو بہتر کرنے کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ ناریل کے تیل کا نمایاں ترین استعمال مندرجہ ذیل طریقوں سے ہوتا ہے۔
رات کو سونے سے پہلے استعمال: یہ جادوئی روغن انسانی جلد کو غذائی فراہم کرنے اور اس کو نرم بنانے کی قدرت رکھتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ناریل کے تیل کے چند قطرے چہرے پر لگانے سے آپ کی جلد صبح سو کر اٹھنے پر نرم ، مرطوب اور بارونق ہو گی۔
سیاہ حلقوں کا خاتمہ:۔ یہ آنکھوں کو سُرخ ہونے اور پپوٹوں کو سُوج جانے سے روکتا ہے۔ چند قطرے ناریل کا تیل تھوڑے سے روغنِ بادام کے ساتھ ملا کر آنکھوں کے گرد لگانے سے سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
ہاتھوں کی صحت:ناریل کا تیل ہاتھوں کی جلد کو مرطوب رکھنے اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے واسطے اہم عامل کا کردار ادا کرتا ہے۔ چند قطرے ناریل کا تیل لے کر اپنے دونوں ہاتھوں پر مساج کریں۔ اس سے فوری نتیجہ سامنے آئیگا۔
پلکوں اور بھنوؤں کی دیکھ بھال:ناریل کا تیل پلکوں اور بھنوؤں کے بالوں کو غذا فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اس کو مسکارے کے کسی صاف بُرش کے ذریعے سونے سے قبل پلکوں اور بھنوؤں پر لگائیں تا کہ سونے کے دوران یہ تازہ دم ہوجائیں۔
پُھولی ہوئی رگوں کا علاج:اگر آپ پنڈلیوں پر پُھولی ہوئی رگوں کے مسئلے سے دوچار ہیں تو روزانہ پابندی کے ساتھ تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر اپنی پنڈلیوں پر مساج کریں، یہ اس مسئلے کا قدرتی علاج ہے۔
یادداشت کی کمزوری کا علاج:سر میں ناریل کے تیل کی مالش سے بالوں کی خشکی اور سر کی جلدی خارش کا خاتمہ ممکن ہے۔ماہرین کے مطابق ناریل کے تیل کا استعمال الزائمر (یادداشت کی کمزوری) کے مرض میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
چربی کے جماؤ اور جلد کی پھٹن سے حفاظت:۔ ناریل کے تیل کو روزانہ جسم کے ان مقامات پر لگائیے جہاں پر پھٹن یا چربی کا جماؤ ظاہر ہوتا ہو۔ اس کے بعد کچھ دیر مساج کیجیے تا کہ تیل جلد کی گہرائی میں پہنچ جائے۔ کچھ ہی عرصے میں آپ کو نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
0 Reviews